ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا تھانہ چکڑالہ کا دورہ

ایس پی انوسٹی گیشن  میانوالی کا تھانہ چکڑالہ کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا تھانہ چکڑالہ کا سرپرائز دورہ۔ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی اظہر سعید نے تھانہ چکڑالہ کا اچانک دورہ کیا۔

دورہ کے دوران انہوں نے تھانہ میں سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کی درخواستوں اور اندراج شدہ ریکارڈ کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کریں۔مزید انہوں نے تھانہ کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور ریکارڈ کی درستگی کو چیک کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں