پنجاب ٹرانسپورٹ فیڈریشن میانوالی کے صدر کی ڈی ایس پی سے ملاقات

پنجاب ٹرانسپورٹ فیڈریشن میانوالی  کے صدر کی ڈی ایس پی سے ملاقات

داؤدخیل(نماندہ دنیا )پنجاب ٹرانسپورٹ فیڈریشن میانوالی کے صدر خالد خان ریاض احمد قریشی ملک تعظیم کمبوہ ساجد خان شہباز خیل اور تنویر احمد نے ڈی ایس پی صدر شیخ کاشف سے ملاقات کی اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔

 خالد خان نے کہا کہ ہر اڈے پر مسافروں کی انٹری ہورہی ہے بغیر چیکنگ کے کسی مسافر کو گاڑی میں سوار نہیں ہونے دیا جارہا شناختی کارڈ دیکھ کر ہر مسافر کی انٹری ہوتی ہے۔ بروقت پولیس ایپ پر ارسال کی جاتی میانوالی جنرل بس اسٹینڈ پر نیٹ سروس کا ایشو ہے۔ جس سے انٹری کرنے میں ٹائم لگ جاتا ہے ۔خالد خان نے ڈی ایس پی شیخ کاشف کو کہا کہ راولپنڈی سے آئے ہوئی گاڑیوں میں بیٹھنے کی گنجائش نہیں اور میانوالی سے دوسرے اضلاع میں جانے والی گاڑیوں میں سواری نہیں ٹرانسپورٹرز نے ڈی ایس پی کو آگاہ کیا کہ پولیس والے بلا وجہ اڈے کے عملہ پر پرچے درج کر رہے ہیں اور نا جائز تنگ کیا جارہا ہے یہ سلسلہ بند کیا جائے ڈی ایس پی نے یقین دلایا کہ کسی بھی اڈے عملے کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا پولیس اور ٹرانسپورٹرز کا چولی دامن کا ساتھ ہے جلد ہی ٹرانسپورٹرز اور ڈی پی او میانوالی کی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں