ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی فعال نہ ہوسکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تین ماہ سے زائد عرصہ گزر کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی فعال نہ ہوسکی ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ کی سطح پر ستھرا پنجاب اتھارٹی بناتے ہوئے۔۔۔
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کو ختم کرکیضلع کی سطح پر ویسٹ مینجمنٹ ایجنسیز کی منظوری دی تھی لیکن تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ایجنسیز فعال نہیں ہوسکی ہے۔ جس وجہ سے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی صفائی کا نظام متاثر ہونے لگا ہے