خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

 خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر مدثر حنیف بھٹی،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

 ،ترجمان ریجنل آفس کے مطابق اس آگاہی مہم میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع(سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر) میں تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی جگہوں پر خصوصی سمینارکا انعقاد کیا جائے گا جس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اس میں درخواست دینے کے طریقہ کارکے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں