تھانوں کی گاڑیوں کو کرائم سین پروٹیکشن کٹس فراہم کرنا شروع

تھانوں کی گاڑیوں کو کرائم سین پروٹیکشن کٹس فراہم کرنا شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تھانوں کی گاڑیوں کو کرائم سین پروٹیکشن کٹس فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔

 اس اقدام سے کرائم سین کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی ہرگاڑی میں کرائم سین آلات اور متعلقہ سامان کی کٹس ہو گی جس کے لئے پولیس اہلکاروں کو کرائم سین منیجمنٹ کی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی پولیس افسران کو جدید فرانزک تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں