چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتارملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی پر ایک زخمی ‘دو فرار

میانوالی (نامہ نگار)چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار، لوڈد رکشہ، آتشیں برآمد۔تھانہ پپلاں پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ مقدمہ میں مطلوب ملزمان افتخار ولد ذوالفقار سکنہ گارڈن کالونی پپلاں، یاسر علی ولد محمد علی سکنہ محلہ کلیے خیل پپلاں اور مجرم اشتہاری عاصم شہزاد ولد محمد اسحاق سکنہ دوآبہ پپلاں لوڈر رکشہ پر ہائی رائز ٹاؤن نزد گیس پلانٹ پپلاں کسی واردات کیلئے موجود ہیں۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پپلاں انسپکٹر ملک عبدالغفار نے ریڈنگ پارٹی تشکیل دی اور رات تقریباً 9:30 بجے ملزمان کی گرفتاری کے لیے موقع پر پہنچے ۔تینوں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس پارٹی نے فوری طور پر مناسب پوزیشن سنبھالتے ہوئے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی اور کچھ دیر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ لائٹس کی مدد سے علاقے کو سرچ کیا تو باجرہ کی فصل سے ایک شخص زخمی حالت میں ملا جس نے دریافت پر اپنا نام یاسر علی بتلایا جو اپنے ہمراہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی افتخار اور عاصم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں