دینی مدرسے کے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانیوالا قاری گرفتار
دینی مدرسے کے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانیوالا قاری گرفتار بچے پر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور حالت بگڑ جانے پر متاثرہ بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا
خوشاب(نمائندہ دنیا)قائد آباد پولیس نے دینی مدرسے کے کمسن طالبعلم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے معلم قاری کو گرفتار کر کیا ، ملزم کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، قائد آباد پولیس نے یہ کاروائی ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرزای کی ہدایات کی روشنی میں کی ،مدرسے کے معلم نے طالبعلم پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور حالت بگڑ جانے پر متاثرہ بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال سے جاری ہونیوالی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او خوشاب نے ملزم کیخلاف کاروائی کا حکم دیا تھا ۔