حکومت تمام بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ‘ارشد محمود

حکومت تمام بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ‘ارشد محمود

حکومت تمام بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ارشد محمود خلجی جنگ کے باعث پٹرول کے بحران پر بھی قابو پا کر عوام کے سامنے سر خرو ہو گی

خوشاب(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگی حکومت تمام بحرانون سے نمٹنے اور ہر چیلنج کا فراخدلی مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔خلجی جنگ کے باعث پیدا ہونیوالی پٹرول کے بحران پر بھی قابو پا کر عوام کے سامنے سر خرو ہو گی۔ مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل رک جانے کے باعث حکومت پاکستان کوپٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ناروا فیصلہ کرناپڑا ، لیکن اس کے ساتھ حکومت نے اس صورتحال کے تدارک کیلئے متبادل راستے تلاش کئے جس کے نتیجے میں اب وطن عزیز میں پٹرول کا خدشہ دم توڑ رہا ہے انشاء اﷲ قوم کو تیل کی قیمتوں کے بارے میں بہت جلد خوشخبری ملے گی ، چوہدری ارشد محمود نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی تمام توانیاں پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف مہیا کرنے کیلئے وقف ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ پوری پاکستانی قوم مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کرتی ہے ، انشاء اﷲ حکومت اور عوام کے مابین اعتماد کا رشتہ برقرار رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں