مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت‘5 لاکھ روپے جرمانہ
مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت‘5 لاکھ روپے جرمانہ مجرم نے دو سال قبل محمد آصف نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا،جرم ثابت ہو گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت مقامی عدالت نے مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم رستم علی کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، مجرم نے دو سال قبل محمد آصف نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مضبوط پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے ۔