ہزارہ ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی،تیز رفتار ٹرک ٹکرا گیا

ہزارہ ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی،تیز رفتار ٹرک ٹکرا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہزارہ ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی ، بتایا جاتا ہے کہ کراچی سے براستہ سرگودھا حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس گزشتہ روز جب سرگودھا کے چرنالی ریلوے اسٹیشن پہنچی تو اس کی بوگ نمبر12421کے ساتھ ایک تیز رفتار ٹرک ٹکرا گیا۔

ٹرک ڈرائیور کو موقع پر قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، اور لگ بھگ آدھا گھنٹہ ٹرین موقع پر رکی رہی اور فیول ٹینک کو شدید نقصان پہنچا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصو ل نہیں ہوئی ٹرک ڈرائیور کے خلاف جس کا نام امیر حمزہ بتایا جاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں