سحری اور افطاری کے اوقات کار میں سوئی گیس کی قلت

سحری اور افطاری کے اوقات کار میں سوئی گیس کی قلت

سحری اور افطاری کے اوقات کار میں سوئی گیس کی قلت ہوٹلوں کا رخ کئے کھانوں کی خریداری میں مصروف اور پریشان رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں سحری اور افطاری کے اوقات کار میں سوئی گیس کی قلت نے روزہ داروں کی چیخیں نکلوا دیں جو ہوٹلوں کا رخ کئے کھانوں کی خریداری میں مصروف اور پریشان رہے ۔اس حوالہ سے گھریلو خواتین کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں کے دوران صورتحال معمول کے مطابق رہی مگر تیسرا عشرہ شروع ہوتی ہی سوئی گیس کی قلت روزہ داروں کو تنگ کرنے کے مترادف ہے کیونکہ افطاری بنانے کے اوقات اور سحری کے وقت سوئی گیس کی اشد ضرورت ہوتی ہے عین اس وقت گیس کے پریشر میں کمی سے شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں