کوٹ مومن میں یومِ القدس کے موقع پر فلسطین اور ایران سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) یومِ القدس کے موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام اور ایران سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کوٹ مومن میں ریلی نکالی گئی جو مرکزی امام بارگاہ قصر عباس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے ۔ریلی کی قیادت صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل کوٹ مومن نوازش علی کنگرا، نائب صدر سید رفاقت شاہ اور سینئر نائب صدر سید عابد کاظمی نے کی۔