جمعۃ الوداع: سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے
جمعۃ الوداع: سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے بارگاہوں، عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کاجامع سکیورٹی پلان بنایا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جمعۃ کے موقع پر پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کے لیے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے تاکہ شہری پرامن ماحول میں عبادات سرانجام دے سکیں۔ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر 1 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، حساس مساجد اور بڑے اجتماعات کے مقامات پر \\\'تھری لیئر\\\' سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ، جہاں واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے جامہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کنٹرول روم کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔ایلیٹ فورس کے جوان بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے ۔ڈی پی او سرگودھا نے تمام سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی چیک کریں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا لاوارث اشیاء کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔