یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر القائم سے ریلی نکالی گئی
یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر القائم سے ریلی نکالی گئی ریلی میں مردو خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک ،فلسطینی پرچم اور کتبے تھام رکھے تھے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر القائم سیٹلائٹ ٹاون سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پرنسپل مدرسہ حسینیہ امام بارگاہ بلاک نمبر 19 علامہ نصیر حسین نے کی ,ریلی امام بارگاہ قصر القائم سے شروع ہوئی اور گل والا روڈ سے ہوتی سیٹلائٹ ٹاؤن چوک میں اختتام پزیر ہوئی ریلی میں مردو خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک تھی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور کتبے تھام رکھے تھے جن پر امریکہ اسرائیل مخالف تحریر درج تھی مقررین نے اپنے خطابات میں بیت المقدس پر صہیونی قوتوں کی جانب سے قبضہ اور امت مسلمہ پر جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوے امت مسلمہ کو اسلام دشمن قوتوں کے سمنے ڈٹ جانے کا درس دیا ریلی کی سیکورٹی کے لیے فول پروف اقدامات کیئے گئے تھے ریلی کے روٹ کو بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی جانب سے مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد خار دار تاریں لگا کر ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد ریلی میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کی مدد سے ریلی کی مکمل نگرانی کی گئی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ریلی کے ہمراہ موجود رہی۔