شاہ پور :جیل کے باہر فائرنگ، بھتیجے سے ملاقات پر آنے والا زخمی
شاہ پور :جیل کے باہر فائرنگ، بھتیجے سے ملاقات پر آنے والا زخمی اسلم، محمد حسین اور دیگر رشتہ دار ملاقات کیلئے آ ئے ناصر اور ساتھیوں نے حملہ کر دیا
شاہ پور صدر (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے باہر ایک شخص کو مخالفین نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔مضروب محمد حسین کے بھائی محمد اسلم سکنہ نواب کالونی سرگودہا نے پولیس تھانہ شاہ پور صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ محمد حسین اپنی بیوی سعدیہ کو طلاق دے چکا تھا اور طلاق و جہیز کے تنازع کے باعث ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قید تھا۔محمد اسلم، محمد حسین اور دیگر رشتہ دار جیل میں ملاقات کے لیے آئے تو موٹرسائیکل سٹینڈ پر انتظار کے دوران ناصر سکنہ لک موڑ دو ساتھیوں کے ساتھ آئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ محمد حسین 3 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور صدر منتقل کیا گیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی گاڑی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محمد ریاض سکنہ سلطان پور نون کے کہنے پر طلاق کے معاملے کے باعث ہوا، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔