نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد پولیس تفتیش میں مصروف

 نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد  پولیس تفتیش میں مصروف

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں چک 107 پل پٹرولنگ چوکی کے قریب نہر میں تیرتے ہوئے آنے والی 45 سالہ نامعلوم شخص کی نعش کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نعش پانچ سے چھ روز پرانی بتائی جاتی ہے اور تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش میں مصروف ہے تاکہ اس حادثے یا ممکنہ واردات کے پسِ منظر کا پتہ چلایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں