کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ بلڈنگ کی مکمل مرمت اور رنگ و روغن کے لیے فوری تخمینہ تیار کر نے کا حکم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ انہوں نے رحمت اللعالمین بلاک میں قائم شعبہ چشم اور بچوں کے ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایکسین بلڈنگ کی مکمل مرمت اور رنگ و روغن کے لیے فوری طور پر تخمینہ تیار کیا جائے تاکہ اسے ترقیاتی اسکیم میں شامل کر کے کام جلد شروع کیا جا سکے ۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل خواجہ نے کمشنر کو ہسپتال کے مختلف امور اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں