دیر سے گھر آنے سے منع کرنے پر ماں پر حملہ ، سامان جلا دیا
دیر سے گھر آنے سے منع کرنے پر ماں پر حملہ ، سامان جلا دیا اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دیر سے گھر آنے سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے کی چھری سے ماں پر حملہ کی کوشش ، گھریلو سامان کو آگ لگا کر فرار ہو گیا، الفضل ٹاؤن کی رہائشی شبانہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا باسط علی گلی محلے میں لڑکیوں کو تنگ کرتا ہے جس پر متعدد مرتبہ سمجھایا گر وہ با نہیں آیا ، گزشتہ شب وہ تاخیر سے گھر آیا تو میں نے تاخیر کی وجہ پوچھی تو ملزم آپے سے باہر ہو گیا اور چھری اٹھا کر مجھ پر حملہ کی کوشش کی جس پر میں نے بھاگ کر جان بچائی، ملزم گھریلو سامان کو آگ لگا کر فرار ہو گیا، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، پولیس ن ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔