سرگودھا میں ڈاکے‘لاکھوں کی نقدی‘ زیورات چھین لئے

سرگودھا میں ڈاکے‘لاکھوں کی نقدی‘ زیورات چھین لئے

سرگودھا میں ڈاکے لاکھوں کی نقدی زیورات چھین لئے غنی پارک کے جاوید اختر سے وسیع اﷲ نے ساڑھے 18لاکھ روپے لوٹ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں کے دوران فروکہ کے محمد حیات سے محمد یونس نے 10لاکھ روپے ،غنی پارک کے جاوید اختر سے وسیع اﷲ نے ساڑھے 18لاکھ روپے ،اسلام پورہ کے شہزاد احمد سے حمزہ ذوالفقار نے ساڑھے تین لاکھ روپے ،بھیرہ کے ساجد محمود سے مشتاق نے پانچ لاکھ روپے ،شاہین پارک کے یاسر حسین سے محمد ارشد نے ساڑھے 13لاکھ روپے ،45جنوبی کے محمد سہیل سے اظہر حسین نے 25لاکھ روپے کی رقوم مشترکہ کاروبار میں جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لی ، جبکہ اسلام پورہ کے ریاض احمد سے محمد عارف نے ساڑھے دس لاکھ روپے ،بھلوال کے محمد عدنان سے دانش نے ساڑھے چوبیس لاکھ روپے مالیت کی کار، زیدی کالونی کے محمد ندیم سے اظہار الحسن اور اسکے ساتھیوں نے چو بیس لاکھ روپے مالیت کا تعمیراتی سامان امانت میں خیانت کے ذریعے خرد برد کر لیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں