چھت صاف کرتے کرنٹ لگنے سے 1شخص جاں بحق

 چھت صاف کرتے کرنٹ لگنے سے 1شخص جاں بحق

چھت صاف کرتے کرنٹ لگنے سے 1شخص جاں بحق ارشد اقبال کو چھت سے گزرنے والی 11کے وی اے کی تاروں سے کرنٹ لگ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دھریمہ میں بارش کے بعد چھت صاف کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 1شخص جاں بحق ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ 40سالہ ارشد اقبال کو چھت سے گزرنے والی 11کے وی اے کی تاروں سے کرنٹ لگا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ واقعہ سے گھر میں کہرام مچ گیا،متوفی محنت پیشہ اور اپنے کنبے کا واحد کفیل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں