پولٹری شیڈز کے قیام سے متعلق 18 کیس منظوری کیلئے پیش
پولٹری شیڈز کے قیام سے متعلق 18 کیس منظوری کیلئے پیش سرگودھا کے 13 جبکہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے دو، دو کیس شامل تھے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولٹری شیڈز کے قیام سے متعلق 18 کیس منظوری کے لیے پیش کیے گئے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل، جامعہ سرگودھا کے ماحولیاتی ایکسپرٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیش کیے گئے کیسز میں ضلع سرگودھا کے 13 جبکہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے دو، دو کیس شامل تھے ۔ اجلاس میں پولٹری شیڈز کے قیام سے متعلق ماحولیاتی تقاضوں اور قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کی رپورٹس کی روشنی میں کیسز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا نے کہا کہ پولٹری فارمنگ زرعی معیشت کا اہم حصہ ہے ۔