ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا شخص گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا شخص گرفتار کر لیاگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ تھانہ میلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شخص کے سکون میں خلل ڈالنے اور ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم غلام عباس کو گرفتارکر لیا ملزم اپنی دکان میں اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کر کے گردونواح کے مکینوں کے سکون میں خلل ڈال رہا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔