24گھنٹوں میں 32اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کی کاروائی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے 32مجرمان کو گرفتارکر لیا ۔
جن میں کیٹگری اے میں مطلوب 8 اشتہاری، کیٹگری بی میں مطلوب 17 اور 6 عادی مجرمان شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔