غزہ اور ایران میں جاری مظالم نے ہر انسان کو رنجیدہ کر دیا ، افضل چن

 غزہ اور ایران میں جاری مظالم نے ہر انسان کو رنجیدہ کر دیا ، افضل چن

غزہ اور ایران میں جاری مظالم نے ہر انسان کو رنجیدہ کر دیا ، افضل چن بدقسمتی سے حکمرانوں کی پالیسیوں کے بارے میں عوام میں شدید تشویش پائی جاتی

بھیرہ(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا دل ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ غزہ اور ایران میں جاری مظالم اور ہونے والی شہادتوں نے ہر صاحبِ دل انسان کو رنجیدہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیارے نبی ﷺ اور کربلا کے وارثان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دنیا ہمیشہ ان مظلومیت اور استقامت کو یاد رکھے گی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستانی عوام دل و جان سے غزہ اور ایران کے معصوم شہداء کے ساتھ کھڑی ہے ظلم اور جبر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا ہی دراصل کربلا کا پیغام ہے ، اور آج بھی مظلوم مسلمانوں کی قربانیاں اسی پیغام کو زندہ کر رہی ہیں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمرانوں کی پالیسیوں کے بارے میں عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ قوم یہ سوال کرنے پر مجبور ہے کہ آخر ہمارے حکمران کس کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پاکستانی عوام واضح طور پر مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر واضح اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کرے ۔اور مظلوموں کی آواز بنے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا تو پاکستانی قوم نے ہمیشہ اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں