ڈاکوؤں نے کار اور نقدی چھین لی

ڈاکوؤں نے کار اور نقدی چھین لی

شاہ پورصدر (نامہ نگار )تھانہ شاہپورصدر کی حدود شاہپور صدر کا قصبہ عاقل شاہ پھاٹک کے قریب چار نامعلوم مسلح افراد نے میانوالی سے سرگودہا جانے والے عماد امیر اور اس کے ساتھی عامر خان کو روک لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کی کار، دو عدد موبائل فون ، عماد امیر سے نقدی 14ہزار ، عامر خان سے نقدی 50 ہزار روپے چھین لئے۔

 اور سرگودہا کی جانب فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال گاڑی اور ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں