سیف سٹی پروگرام کے تحت نصب کیمرے یکم اپریل کو فعال کرنیکا فیصلہ
سیف سٹی پروگرام کے تحت نصب کیمرے یکم اپریل کو فعال کرنیکا فیصلہ خلاف ورزی پرچالان جاری ہو گا، ہر چالان کا باقاعدہ ثبوت فراہم کیا جائے گا
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں سیف سٹی پروگرام کے تحت نصب کیے جانیواے کیمرے یکم اپریل کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک ون ایپ بھی متعارف کرائی جا رہی ہے جس پر ٹریفک اہلکار قوانین کی خلاف ورزی کی تصویر یا ویڈیو اپلوڈ کریں گے جس کا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو آن لائن چالان جاری ہو گا ہر چالان کا باقاعدہ ثبوت فراہم کیا جائیگا۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ہر سڑک اور ہر موڑ کی موثر نگرانی ہو گی اور شہریوں و ٹریفک پولیس کے مابین ہونیوالے تمام جھگڑے ختم ہو جائیں گے ۔ انہوں نے شہریوں کو ہدائت کی کہ وہ کسی بھی قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانیں پر سو فیصد عمل کریں ۔