معمولی آندھی اور ہلکی بارش نے واپڈا کا پول کھول دیا، بجلی کی ترسیل معطل
بھیرہ (نامہ نگار)معمولی آندھی اور ہلکی بارش نے واپڈا کی کارکردگی کا پول کھول دیا، آندھی شروع ہوتے ہی بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی جس سے شہر میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ۔
شہریوں کے مطابق آندھی رکنے کے باوجود گھنٹوں تک بجلی بحال نہ ہو سکی، جس پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ بجلی بندش سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا جبکہ گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رابطہ کرنے پر ایس ڈی او واپڈا نے مؤقف اختیار کیا کہ موسم کی خرابی کے باعث سپلائی متاثر ہوئی، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔