محمد جعفر عمران ڈائریکٹر زراعت سرگودھا تعینات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے محمد جعفر عمران کو ڈائریکٹر زراعت سرگودھا تعینات کر دیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر بہت بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔جس سے فصل بیماریوں سے بھی محفوظ رہے گی اور کاشت بھی زیادہ ہوگی 15اپریل سے گندم کی کٹائی شروع ہو جائے گی جو مقررہ ٹارگٹ سے زیادہ ہو نے کا قوی امکان ہے ۔