نواب ملک اللہ یار خان کی اہلیہ کی رسمِ قل، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

نواب ملک اللہ یار خان کی اہلیہ کی رسمِ  قل، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کالاباغ (نمائندہ دُنیا )سابق گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالاباغ ملک امیر محمد خان مرحوم کے بیٹے نواب ملک اللہ یار خان کی اہلیہ اور سابق ایم این اے عائلہ ملک و سمیرا ملک کی والدہ کی رسمِ قل گزشتہ روز کالاباغ میں ادا کر دی گئی۔

رسمِ قل کا اہتمام مرحومہ کے داماد نواب ملک وحید خان نے بوہڑ بنگلہ کالاباغ پر کیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل، پیپلزپارٹی کے رہنما رانا عزیز الرحمن، پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر صلاح الدین خان سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا پیر سید بشیر الحسن شاہ گیلانی نے کرائی، جس میں شہریوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اویس خان لغاری سے بھی مرحومہ کی وفات پر تعزیت اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں