سرکلر ڈرین کی سرکاری اراضی پر قبضے ، نکاسی آب کا نظام متاثر: ظفر اقبال بھٹی

 سرکلر ڈرین کی سرکاری  اراضی پر قبضے ، نکاسی آب کا  نظام متاثر: ظفر اقبال بھٹی

بھیرہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) بھیرہ سٹی کے صدر ظفر اقبال بھٹی نے کہا ہے کہ سرکلر ڈرین بھیرہ کے اطراف واقع سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی تعمیرات قائم کر رکھی ہیں، جس کے باعث ڈرین کی صفائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ ڈرین کے لیے مختص 22 فٹ سرکاری رقبہ میں سے بیشتر حصے پر قبضہ ہو چکا ہے اور صرف چند فٹ جگہ باقی رہ گئی ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مکمل رقبہ واگزار کرایا جائے تاکہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں