تھانہ پپلاں کی کارروائی چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی برآمد

تھانہ پپلاں کی کارروائی  چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی برآمد

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ پپلاں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چند دنوں میں چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی برآمد کر لی، جس کی مالیت 27 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔

ٍڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایت پر ایس ڈی پی او پپلاں حقنواز میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او انسپکٹر ملک عبدالغفار اور ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹریس کرکے برآمد کیا۔اس کامیاب کارروائی پر مدعی مقدمہ نے پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنا کر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں