9سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

 9سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور  پر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)126جنوبی میں 15سالہ لڑکے نے 9سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق عبدالرحمان گھر کے باہر کھیلتی 9سالہ (م) کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر چکر لگانے کا جھانسہ دے کر پہاڑی کی طرف لے گیا اور اسے ڈرا دھمکا کر مبینہ طور پر بد فعلی کا نشانہ بنا تے ہوئے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جا رہی ہے ،اور متاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں