پرنالے کا پانی گرنے کے تنازعہ پر دیور کا بھابھی پر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پرنالے کا پانی گرنے کے تنازعہ پر دیور نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بھابھی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
26جنوبی کی رہائشی سعدیہ بی بی نے بتایا کہ وہ چھت پر رکھی سولر پلیٹیں دھونے لگی جس کا پانی چھت کے پرنالے سے باہر گلی میں گرا تو اس کا دیور یصرب جو کہ آئس کا نشہ کرتا ہے طیش میں آ گیا، جس نے گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کر کے بھاری نقصان پہنچایا اور اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔