منشیات و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں، مزید 5گرفتار
منشیات و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں، مزید 5گرفتاردو شراب فروشوں سے 25 لٹر شراب برآمد ،2 پستول بھی برآ مد
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران مزید 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔مٹھہ ٹوانہ پولیس نے دو شراب فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 25 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ خوشاب پولیس نے ایک ملزم سے 18 لٹرشراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ قائد آباد پولیس نے دوران گشت دو مشکوک افراد سے دو تیس بور پستول اور پانچ کارتوس برآمد کر کے آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ ضلع کو منشیات اور ناجائز اسلحہ سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔