میڈیا کے تعاون کے بغیر گڈ گورننس ممکن نہیں:کمشنر
میڈیا کے تعاون کے بغیر گڈ گورننس ممکن نہیں:کمشنر سرگودھا کی ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں:سرگودھا پریس کلب میں خطاب
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ میڈیا کے تعاون کے بغیر گڈ گورننس ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومتی سہولیات کی فراہمی اور شعور کی بیداری میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ۔وہ سرگودھا پریس کلب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے ، جہاں ان کا صدر پریس کلب عبدالحنان چودھری اور دیگر عہدیداران نے استقبال کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے اپنے مسائل پیش کیے ۔کمشنر نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ میاں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے جہاں 100 بستروں کی گنجائش ہوگی۔ ٹراما سنٹر کے قیام کا پی سی ون بھی تیار ہو چکا ہے ۔