ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ
ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنائیں، تمام ضروری آلات فعال رکھنے کی ہدایت
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداللہ خان، ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ، سی ای او ایم سی سندس رابیل، سی ای او ایم سی نوشہرہ حرا فیصل، ریسکیو 1122 انچارج علی حسین، محکمہ ایریگیشن، فیسکو، ستھرا پنجاب، پبلک ہیلتھ اور ضلع کونسل کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب اور بارشوں کے باعث ندی نالوں، نہروں اور دریاؤں میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام آلات فنکشنل کر دئیے گئے ہیں اور ٹیمیں تشکیل دے کر مشقیں بھی جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی روابط اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنائیں، تمام ضروری آلات ہر وقت فعال رکھے جائیں اور ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ سیلابی یا بارشی صورتحال میں فوری ریسپانس یقینی بنایا جائے ، جبکہ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ انہوں نے آئندہ اجلاس میں ایمرجنسی پلان کی تفصیلات تحریری طور پر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔