جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 47 ملزم گرفتار
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 47 ملزم گرفتارسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز ،پٹرولنگ کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 47 مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں سنگین مقدمات میں مطلوب 22 اشتہاری مجرمان اور 25 عادی مجرمان شامل ہیں۔ڈی پی او سرگودھا نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، اور اشتہاری مجرمان کے لیے ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔ ان کے خلاف کریک ڈاؤن منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔