پولیس اہلکاروں کی تربیت کا چھٹا سیشن، مثبت رویوں پر زور

پولیس اہلکاروں کی تربیت کا چھٹا سیشن، مثبت رویوں پر زور

پولیس اہلکاروں کی تربیت کا چھٹا سیشن، مثبت رویوں پر زورمقصد پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، بہتر رویہ اپنانا ہے

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے ٹریننگ کا چھٹا سیشن ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقد کیا گیا۔یہ تربیتی سیشن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افضل خان کی زیر نگرانی ہوا۔ سیشن کا مقصد پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، خوش اخلاقی اور شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ اپنانا تھا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے ایسے تربیتی پروگرامز ناگزیر ہیں تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں