فیکٹری ایریا میں شراب سمگلنگ کی کوشش ، 400 کپی برآمد
فیکٹری ایریا میں شراب سمگلنگ کی کوشش ، 400 کپی برآمدملز م ناکے سے گاڑی بھگا کر لے گئے جو تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا، انسپکٹر عمار خان نے ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی (BJU/811) کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملز م گاڑی بھگا کر لے گئے جو تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو نامعلوم ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران 7 کارٹن سے مجموعی طور پر 400 کپی شراب برآمد کر لی، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔؎ڈی پی او سرگودھا نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے لیے سرگودھا میں کوئی جگہ نہیں اور اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔