سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ منصوبہ التوا کا شکار، لاگت بڑھے گی

سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ منصوبہ التوا کا شکار، لاگت بڑھے گی

سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ منصوبہ التوا کا شکار، لاگت بڑھے گیفنڈز کی عدم دستیابی کے باعث عملی پیش رفت نہ ہو سکی،خط و کتابت کا سلسلہ جاری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر میں تحصیل سطح پر سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ کے قیام کا منصوبہ طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے ، جس کے باعث اس کی تخمینہ لاگت میں چار گنا اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے تحت یونین کونسل سطح پر چیک اینڈ بیلنس بڑھانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیوں کے لیے یہ منصوبہ سابقہ حکومت کی جانب سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت خصوصی وارڈن سکواڈ بھی تشکیل دیا جانا تھا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے ۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے 1 کروڑ 77 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے ، تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔ حکومتی تبدیلی کے بعد یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اب اس کی متوقع لاگت 7 کروڑ 8 لاکھ روپے سے تجاوز کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔حکام کے مطابق اس حوالے سے خط و کتابت جاری ہے ، تاہم تاحال کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں