میانی روڈ پر حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا
میانی (نامہ نگار )مین بھیرہ ملکوال روڈ پر ٹبہ اصحاب کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اعظم ساکن گوند پور کے نام سے ہوئی ہے ، جو بھیرہ بار کے معزز رکن اظہر گوندل ایڈووکیٹ کے چیمبر میں عرصہ دراز سے کام کر رہے تھے ۔