نائب تحصیلدار خوشاب کے صاحبزادے کی ولیمہ تقریب
شاہپور صدر (نامہ نگار)نائب تحصیلدار خوشاب رانا مشتاق حسین جھمٹ کے صاحبزادے رانا محمد فیصل جھمٹ کی ولیمہ تقریب تاج محل مارکی شاہپور میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات، ججز، بیوروکریسی اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں میں پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن، ایم پی اے ملک آصف بھاء، سابق ایم پی اے فتح خالق بندیال، سابق ایم پی اے افتخار گوندل، سابق ایم پی اے بہادر عباس میکن، کوآرڈینیٹر سردار آصف حیات میکن، سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار شفقت میکن، سردار عاطف حیات میکن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اجمل منیر، اے ڈی ایل آر خوشاب مہر زوہیب بکھر سمیت متعدد شخصیات شامل تھیں۔