خوشاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
خوشاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایتڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل رانجھا نے نئی سکیموں کی منظوری پر بریفنگ دی
جوہرآباد (نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، سی ای او ایجوکیشن عیسیٰ لالی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ، سب انجینئر گل حسن، ایکسیئن ایریگیشن خوشاب علی رضا، محکمہ سپورٹس سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج لائنوں، سولر سسٹمز، فلٹریشن پلانٹس، پائپ لائنوں اور پبلک ہیلتھ کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل رانجھا نے جاری ترقیاتی کاموں اور نئی سکیموں کی منظوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں اربوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نئی سکیموں میں تحصیل خوشاب، بازاروں، مین روڈز، خوشاب، نوشہرہ، قائدآباد، نورپور سمیت دیہی علاقوں کے متعدد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور تمام منصوبے مقررہ ٹائم فریم کے اندر مکمل کیے جائیں۔