گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کی ہدایت

گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کی ہدایت

گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کی ہدایت نرسری میں بچوں کی دیکھ بھال اور سٹاف کی موجودگی کو بھی چیک کیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران کمشنر نے انتظار گاہ میں صفائی، بیٹھنے کی سہولیات اور مریضوں کے لیے دستیاب دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نرسری میں بچوں کی دیکھ بھال اور اسٹاف کی موجودگی کو بھی چیک کیا۔ او پی ڈی میں مریضوں کی رجسٹریشن، علاج کے عمل اور ڈاکٹروں کی دستیابی کا معائنہ کیا گیا، جبکہ میڈیسن سٹور میں ادویات کے اسٹاک، ریکارڈ اور مریضوں کو بروقت ادویات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے آر او پلانٹ، پینے کے صاف پانی کی دستیابی، نماز کی جگہ، پارکنگ اور دیگر سہولتوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسٹاف کے اخلاق اور ڈیوٹی روسٹر کو بھی چیک کیا گیا تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خواجہ سہیل نے کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات کے تحت ہدایت کی کہ ادویات کی بروقت فراہمی، صفائی، پینے کے پانی کی دستیابی اور اسٹاف کے رویے کو بہتر بنایا جائے ، جبکہ انتظار گاہ اور پارکنگ کی سہولیات میں بھی مزید بہتری لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں