ایس پی انویسٹی گیشن کامیثاق سنٹر سرگودھا کا دورہ
ایس پی انویسٹی گیشن کامیثاق سنٹر سرگودھا کا دورہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ،ایس پی عمران چدھڑ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے میثاق سنٹر سرگودھا کا وزٹ کیا، اور ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند خاندانوں اور خصوصی افراد میں راشن بیگز تقسیم کیے ۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے ۔ اس موقع پر ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔میثاق سنٹر کا قیام ہی اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے ۔ پولیس کا کام صرف جرم کا خاتمہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت بھی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، خود کو محفوظ اور معزز محسوس کرے۔