بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بلاک نمبر25کی رہائشی مسماۃ(ط) کو اس کے شوہر حمزہ نے گھریلو ناچاقی پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زخمی ک رکے گھر سے نکال دیا جوکہ اپنے بھائی عاقب کے گھر چلی گئی ،بعدازاں حمزہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ عاقب کی دوکان پر پہنچ گیا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کرنے لگا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔