شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی زیورات چھین لئے

شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی زیورات چھین لئے

شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی زیورات چھین لئے مہر ضمیر سے چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر تین لاکھ روپے چھین کرفرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 8شمالی میں منور خان کی بیوی سے نامعلوم شخص دس لاکھ روپے مالیت کا زیور چھین کر لے گیا،موضع لک کے قریب عاقل سہیل اور مہر ضمیر سے چار نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر تین لاکھ روپے مقدی چھین کر لے گئے ،بے نظیر پارک اقبال کالونی کے قریب محمد ندیم سے قیمتی موبائل چھین لیا گیا، اسی طرح نامعلوم موٹرسائیکل سوار کلب روڈ پر عادل بلال کمسن بیٹی کے گلے سے چار لاکھ روپے مالیتی سونے کی چین اتار کر لے گئے ،جبکہ رحمان پورہ کے یاسر جاوید کی فیکٹری سے 15لاکھ روپے مالیت کا تانبا،ضلع کچہری میں قائم ایک وکیل کے چیمبر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان،لک موڑ کے محمد فیاض کی ٹیلر شاپ سے ایک لاکھ روپے مالیت کے کپڑے ،53شمالی کے محمد شاہ زیبکے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات، اڑھائی لاکھ روپے نقدی،کوٹمومن سے محمد مدثراور دودہ سے سرمد علی کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں