3 ملزمان گرفتار، پتنگیں کیمکل ڈور، اسلحہ برآمد

3 ملزمان گرفتار، پتنگیں  کیمکل ڈور، اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر پولیس کی کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پتنگیں، کیمکل ڈور، اسلحہ آتشیں برآمد

 مقدمات درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر پتنگ فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان اور انکی ٹیم نے دوران سرچ آپریشن پتنگ فروش نادر شہزاد سکنہ میانہ کھوہ سے 20 عدد پتنگیں، 04 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کیں جبکہ دوران چیکنگ سمیع اللہ اور عابد خان سے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں