موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار
موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ساجد شہید پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 2رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 3 لاکھ57 ہزار روپے برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کامران اور شاکر پولیس کو چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے ، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر، خصوصاً چوری، ڈکیتی اور نقب زنی میں ملوث گینگز کے خلاف \'زیرو ٹالرنس پالیسی\' اپنائی گئی ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے ۔