مجلس حزب الانصار کا جلسہ عقیدت و احترام کے ساتھ شروع

مجلس حزب الانصار کا جلسہ عقیدت و احترام کے ساتھ شروع

مجلس حزب الانصار کا جلسہ عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہم اپنے فروعی اختلافات کو ختم کریں اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں، مقررین

بھیرہ(نامہ نگار)مجلس حزب الانصار بھیرہ کا 93 واں سالانہ جلسہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہو گیا ہے ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی کی زیر نگرانی اس 2 روزہ جلسہ میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ کے خطبۂ افتتاحیہ دیتے ہوئے امیرِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے فروعی اختلافات کو ختم کریں اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں کیونکہ باہمی اتفاق اور دینی شعور کے بغیر ترقی اور استحکام ممکن نہیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد انور قریشی نے کہا کہ اسلام نے مسلمانوں کے درمیان اخوت، محبت اور بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کرنے پر زور دیا ہے ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

اس لیے ہر ایک کی عزتِ نفس کا خیال رکھنا ہماری دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے قرآن فہمی وقت کی اہم ضرورت ہے یہ انسان کو زندگی گزارنے کے واضح اصول فراہم کرتا ہے اور اسی کے ذریعے ہم اپنی اصلاح کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے بے جا استعمال پر کنٹرول نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ معاشرتی انتشار کا بڑا سبب بن رہا ہے ۔پیر محمد انور قریشی نے اولیائے کرام کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بزرگانِ دین کے مقام و مرتبہ کو سمجھنا چاہیے اور کسی پر بلاوجہ کفر کے فتوے لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ جلسہ کی پہلی اور دوسری نشست کے اختتام پر اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن ڈاکٹر پیر محمد ابو الحسن محمد شاہ الازہری نے ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں